ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پرفرد جرم عائد

15 یا 20 سال تک بھاری جرمانے کیساتھ جیل کی سزا ہو سکتی ہے،رپورٹ

کوالا لمپور (آن لائن)ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر ریاستی فنڈ ز میں خرد برد کے ملٹی ارب ڈالر اسکینڈل میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تاریخی معاملے کو بڑے پیمانے پر ملک کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کی آزمائش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس سے جنوب مشرقی ایشیائی قوم کے لئے بڑے سیاسی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔کوالالمپور ہائی کورٹ کے جج محمد نزلان محمد غزالی نے کہا کہ کہ اس مقدمے میں تمام شواہد پر غور کرنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا ہے کہ استغاثہ نے کامیابی سے اس معاملے کو کسی شک سے بالاتر ثابت کردیا ہے۔واضح رہے نجیب کو سابقہ ایم ڈی بی یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے غیر قانونی طور پر 10 ملین ڈالر وصول کرنے کے الزام میں مجرمانہ اعتماد ، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی خلاف ورزی کے 7 الزامات کا سامنا ہے ۔ہر ایک الزام میں انھیں 15 یا 20 سال تک کی بھاری جرمانے اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.