کراچی:
پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی فیول کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔
کمپنی کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے اور پی ایس او کے تمام ڈپوز ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 24گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔کمپنی کے تحت ایندھن کی درآمد اور مقامی ریفائنریز سے خریداری کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔
ایک لاکھ 70ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمد زیر عمل ہے جس میں سے زیادہ تر مقدار آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگی۔ اس بنیاد پر ہم اپنے صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں ملک بھر میںکہیں بھی پی ایس او کے آؤٹ لیٹس پر ایندھن کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی سرمائے کی دستیابی کے حوالے سے درپیش تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مارکیٹ شیئر سے زیادہ مصنوعات سپلائی کررہی ہے تاکہ ملک گیر سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
تبصرے بند ہیں.