ملک میں پیاز کا بحران شدید ہونے کا خدشہ

کراچی: 

پیاز کی قلت کے سبب قیمتوں کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

عید کی تعطیلات کے فوری بعد کراچی سبزی منڈی میں پیاز کی تھوک قیمت 4200 روپے فی من تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد خوردہ سطح پر پیاز 100سے 120روپے کلو قیمت پر فروخت کی گئی تاہم قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران اسٹاک شدہ پیاز دیگر شہروں کو سپلائی کرنے کے بجائے کراچی سبزی منڈی میں لائی گئی جس کی وجہ سے تھوک قیمت کم ہوکر 2500روپے فی من کی سطح پر آ گئی ہے اور خوردہ سطح پر پیاز 80 روپے فی کلو قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.