ملک میں توانائی بحران سنگین‘ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک میں توانائی کا بحران سنگین ہونے لگا۔ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ایندھن کی قلت اور تکنیکی وجوہات کے باعث پاور پلانٹس کی بندش شارٹفال کی بنیادی وجہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ جبکہ طلب 25 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی سے 3 ہزار 674 جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھر9 ہزار526 میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 487 سولر پاور پلانٹس 104، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.