ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں،ریلیاں

مظفر آباد()ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے،اس موقع پر مختلف شہروں سمیت آزادکشمیر کے داخلی و خارجی راستوں پرانسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔سائرن بجانے کے بعد بھارتی وسعت پسندانہ عزائم کے خلاف بر سر پیکار کشمیری حریت پسند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے میرپور کے مقام پر منگلا اور کو ہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئیں۔چاروں صوبوں کے نمائندوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے والے علاقوں برار کورٹ، منگلہ اور آزاد پتن کے مقام پر بھی لوگوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔خراب موسم کے باوجود سکول کے بچوں سمیت سیکڑوں شہریوں نے آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں۔لاہور میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز جوہر ٹاون کینال سے ہوا جو ہیڈ بلوکی پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ریلی میں کشمیر سے آئے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ملتان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی۔

تبصرے بند ہیں.