اکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں جہاں پاکستانی مقیم ہیں وہ آج 14اگست کو یوم آزادی ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے جوش وجذبے کے تحت منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں وطن کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی داراالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملک عارف علوی تھے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت غیر ملکی سفیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی موجود ہے۔یوم آزادی کے موقع پر رات 12 بجتے ہی جشن آزادی منانے کے لیے فیملیز اور منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، شہری گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر گھومنے لگے اور پاکستان زندہ باد کے ساتھ ساتھ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ کچھ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے اور گاڑیوں کو شاہراہوں کے درمیان کھڑی کرکے گانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کے لیے جو یک طرفہ اقدام کیا ہے اس نے پوری پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے اور ہرپاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں جب کہ بچوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستانی قوم نے بھی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی ہتھکنڈے مسترد کردیئے ہیں اور اس بار یوم آزادی کو بطور یکجہتی کشمیر منانے کا عزم کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.