اسلام آباد:چودھری شجاعت نے حکومت اوراپوزیشن سے اپیل کی کہ ملکی مفاد میں جلسوں کااعلان منسوخ کریں،ملکی حالات محاذآرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے،صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ غربت اورمہنگائی سے متاثرعوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں،حیرانی ہے اپوزیشن توجلسوں کی سیاست کرتی ہے،حکومت بھی کرنے لگی،جلسوں کی سیاست حکومت کاکام نہیں،سیاسی افراتفری اوربحران کافائدہ دشمن عناصرکوہوسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.