ملکی سلامتی و امن وامان،وزیراعظم کےزیرصدارت اجلاس

ائے ونڈ : وزيراعظم نواز شريف کی زير صدارت امن و امان کی صورت حال پر غور کے لئے اہم اجلاس رائے ونڈ ميں جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل کیانی اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں کراچی اور بلوچستان کی صورت حال پر خصوصی غور کیا جارہا ہے۔ جب کہ نو ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رائے ونڈ میں جاری اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور پولیس کے اعلی افسران شریک ہیں۔ اجلاس ميں ملک بھر خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزير اعظم کو امن و امان کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بريفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں پیر کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے متعلق بھی گفت گو کی جائے گی

تبصرے بند ہیں.