سری نگر:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوپور میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض افواج نے ناتھی پورا کے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بدھ کی شام کو کشمیری حریت پسندوں نے پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا جس میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور سیکورٹی اہلکاروں نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس سے تفتیش کے بعد ایک گھر کا محاصرہ کرلیا گیا جہاں دو حریت پسند موجود تھے۔ جھڑپ کے نتیجے میں دونوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ سے دو کلاشن کوف اور دیگر اسلحہ بارود برآمد ہونے کا دعویٰ کیا۔
تبصرے بند ہیں.