مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی نئی داستان رقم، مزید 7 نوجوان شہید

بھارتی قابض فوج نے ظلم کی نئی داستان رقم کر دی، کپواڑہ میں مزید سات کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے جس کے بعد پوری وادی میں خوف وہراس کی فضا ہے۔جنت نظیر وادی پھر لہو لہو، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے مزید سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع شوپیا٘ں میں شہید نوجوان زینت السلام نیکو کا جنازہ ادا کر دیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، لوگوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔وادی میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، بھارتی فورسز جگہ جگہ دندناتی پھر رہی ہیں۔ بھارت حکومت کے حکم پر غیر کشمیری افراد، ہندو یاتریوں اور طلبہ کا وادی سے انخلا کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.