مغربی کنارے کی اسرائیل میں انضمام کی فوری منظوری نہیں دیں گے، امریکا

حقیقی معنوں میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعلق چاہتے ہیں،مشیر وائٹ ہائوس

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)وائٹ ہائوس کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکا کچھ عرصے تک اسرائیل کے مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے اور خطے میں امن کی کوشش کے پیش نظر امریکا کچھ وقت کے لیے اسرائیل کو انضمام کی منظوری نہیں دے گا۔جیرڈ کشنر نے بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل نے ہمارے ساتھ اتفاق کیا کہ وہ ہماری رضامندی کے بغیر قدم نہیں بڑھائے گا اور ہمارا کچھ وقت کے لیے راضی ہونے کا منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ نئے امن معاہدے پر عمل درآمد پر لگی ہوئی ہے۔وائٹ ہائوس کے مشیر کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی معنوں میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعلق چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل نئے تعلقات اور نئے اتحادیوں پر توجہ دے۔

تبصرے بند ہیں.