اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران افغان قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبد السلام حنفی سے ملاقات کی ہے ۔افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں تجارت، راہداری امور، روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔پاک، افغان برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستانی سفیر کے مطابق افغان نائب وزیراعظم نے پاکستانی وفد کے لیے آرگ میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ہمراہ تھے
تبصرے بند ہیں.