مظفرگڑھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں زہر یلا کھانا کھا نے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ دریا ئی میں غلام یا سین کے گھر میں زہریلا کھانا کھانےسے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال جتوئی لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ، جہاں 5 سالہ محمد فراز،6 سالہ محمد شیراز،15 سالہ سمیعہ ، 12 سالہ ساجدہ بی بی اور 11 سالہ شہبازدم توڑ گئے۔
تبصرے بند ہیں.