ابوظہبی (مانیٹر نگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے یونان اور مصر کے درمیان دستخط ہونے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے سرکاری اکائونٹ پر کی جانے والی ٹویٹ میں قرقاش نے کہا کہ مصر اور یونان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط ، بین الاقوامی قانون کی جنگل راج پر فتح ہے۔اماراتی وزیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانونی نظام ہی وہ راسخ حقیقت ہے جو ممالک کے درمیان تعلقات چلاتا ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھتا ہے۔تہذیب یافتہ اقوام کے لیے روا نہیں کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والی بنیادوں کے کھاتے میں سیاسی مداخلت کو قانونی حیثیت دیں۔
تبصرے بند ہیں.