مصباح نے جذبہ آزادی کو اوول میں فتح کا محرک بنا دیا

لندن:  مصباح الحق نے جذبہ آزادی کو اوول میں فتح کا محرک بنا دیا، پاکستانی کپتان کے مطابق کھلاڑیوں سے کہا کہ سخت محنت کریں اور امید کا دامن نہ چھوڑیں، سیریز ٹیسٹ کرکٹ میں ملکی مستقبل کیلیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 14اگست کو انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹ کی فتح کے ساتھ یوم آزادی کو یادگار بنایا اور سیریز بھی 2-2 سے برابر کرتے ہوئے مبصرین کو حیران کردیا تھا، ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم نے مشکل اور کٹھن وقت میں بھی سخت محنت جاری رکھی، میں نے بھی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ امید کا دامن نہ چھوڑیں، ایک خاص دن کو اپنے تحفے سے یادگار بنا دیں، اوول کی فتح صرف اس لیے خوش آئند نہیں کہ ہم یوم آزادی پر سرخرو ہوئے بلکہ اس سے ہمیں مستقبل کی ٹیسٹ کرکٹ کیلیے راہیں متعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.