مصباح الحق گلے شکوے نہیں بلکہ فیصلے کریں:شعیب اختر

اگر ان کی جگہ ہوتا تو آسانی سے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیتا:سابق فاسٹ بالر

کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک)سابق قومی فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق گلے شکوے نہیں بلکہ فیصلے کریں کیونکہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو آسانی سے اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لیتے۔قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کارکردگی اور زوال سے متعلق مصباح الحق کے حالیہ بیان پر شعیب اختر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچے اور مضبوط لوگ شکایات کرنے کے بجائے فیصلے کرتے ہیں اور اگر وہ ہیڈ کوچ کی جگہ ہوتے تو آسانی کے ساتھ اپنی غلطی مان کر اس کی درستگی کی کوشش کرتے کیونکہ گھما پھرا کر باتیں کرنا ان کا نہیں بلکہ مصباح الحق کا طریقہ کار ہو سکتا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اگر لوگوں کی حمایت چاہتے ہیں تو اس طرح کے بیانات سے گریز کریں۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی مصباح الحق کو ایک پیغام ارسال کر چکے تھے کہ ٹیم زوال کا شکار ہو رہی ہے لہٰذا انہیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اور وہ انگلینڈ ٹور کے بعد اگر مثبت بیان دیتے تو وہ ان کی حمایت کرنے والے اولین فرد ہوتے۔

تبصرے بند ہیں.