مشرقِ اوسط تنازع حل کے لیے امن مذاکرات کی بحالی ترجیح ہے،فرانس

فرانسیسی صدر کی یو اے ای، اسرائیل امن ڈیل کے بعد محمود عباس سے فون پر گفتگو،تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پیرس (مانیٹر نگ ڈیسک)فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے کہا ہے کہ مشرقِ اوسط میں دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل تک پہنچنے کے لیے امن مذاکرات کی بحالی بدستور ایک ترجیح رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ میں نے فلسطینی صدر محمودعباس سے فون پر بات کی ہے اور انھیں مشرقِ اوسط میں امن کے لیے کام کرنے کے بارے میں اپنیعزم سے آگاہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.