مشرف کیخلاف غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا،خصوصی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد()خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ سنا دیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے،عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔

فیصلہ جسٹس فیصل عرب نے سنایا،خصوصی عدالت تین ارکان پر مشتمل ہے جس میں جسٹس فیصل عرب سربراہ اور جسٹس طاہرہ صفدر ، جسٹس یاور علی شامل ہیں۔خصوصی عدالت نے وکیل استغاثہ اکرم شیخ اور پرویز مشرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بدھ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے،عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے۔عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتی ہے۔دوسری طرف پرویز مشرف نے گزشتہ روز کے حکم کے خلاف کے خصوصی عدالت میں اپیل کر دی ہے۔دائرہ کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ آنے تک سابق حکم کے خلاف حکم امتناعی دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.