لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس مانیکا صاحب ہے اورمسٹر وائی عمران خان خود ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں بیڈ گورننس کی انتہا کی گئی۔ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم50روپے پر چینی فی کلو چھوڑ کرگئے تھے،عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کو پروان چڑھایا۔انہوںنے جلیل شرقپوری کے استعفے بارے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی مرضی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.