مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کا اعلامیہ جاری

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا اور عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی۔اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 16 نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ بلیغ الرحمان اور عطاءاللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم اورنگزیب کو سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر اور اویس لغاری کو مسلم لیگ ن پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ن لیگ انٹرنیشنل افیئرز کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.