مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتےہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کردیا ہے۔
یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.