اسلام آباد: مسلح افواج کے سربراہان کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات، دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور پاک بحریہ کے سربراہ محمد ایصف سندھیلہ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی،،پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جس کے باعث فضائیہ کی نمائندگی وائس ایئرمارشل فرحت خان نے کی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون،اور سرحدوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.