مزدور کے حالات بدل کر حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدور کے لئے حالات کار تبدیل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی دنیا میں حقیقی اور پائیدار امن اور ترقی کی کلید ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم مئی پر شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزدورں کی خون کی عظمت کا اعتراف ہے کہ ہر برس یوم مئی کو تجدید عہد اور ایک نئے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق کے لئے جس جدوجہد کا صدیوں قبل آغاز کیا تھا وہ مختلف مراحل سے گزر کر آج بھی جاری ہے، اور برسوں پہلے جن مزدوروں کا خون بہا تھا، وہ آج بھی رنگ دکھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہطبقات میں سماجی انصاف کے ذریعے ہم آہنگی لاکر نفرتوں اور کلاس سسٹم کا خاتمہ ممکن ہے، حقیقی اور اصل تبدیلی کے لئے تمام سیاسی فریقین کو مشترکہ نکات پر مبنی میثاق معیشت لکھنا ہوگا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں مزدورں کی کم از کم تنخواہ بڑھانےکیا ، موجودہ دور میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے، ان کے لئے حالات کار بہتر بنانے، قانون اور قواعد میں تبدیلی لاکر ان کے لئے تحفظ اور سازگار ماحول کی فراہمی سمیت متعدد اقدامات کئے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت کے دور میں مزدوروں، محنت کشوں اور دیہاڑی دار سمیت تنخواہ دار اور کمزور طبقات پس کررہ گئے ہیں، ہمیں دوبارہ موقع ملا تو اسلام کی روشن روایات اور احکامات کی روشنی میں محنت کشوں، مزدورں اور کمزور طبقات کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے تاکہ ان کی زندگی میں حقیقی تبدیلی آئے۔

تبصرے بند ہیں.