اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز مری سے اسلام آباد پہنچیں تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے اٹھال چوک بہارہ کہو کے مقام پر ان کا استقبال کیا ،کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی،سپیکرخراب ہونے کے باعث مریم نواز کارکنوں سے خطاب نہ کرسکیں ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کیلئے مری سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے انہیں اسلام آباد کیلئے الوداع کیا۔مریم نواز بھارہ کہو کے مقام پر پہنچیں تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا لیا جنہوں نے اپنے قائدین مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔قافلہ بارہ کہو پہنچا تو کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کیلئے مریم نواز خود گاڑی سے باہر آگئیں اور ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔مریم نواز کچھ دیر بھارہ کہو رکنے کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوئیں جہاں وہ شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز پر کیس کی سماعت کیلئے عدالت پہنچیں جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماوں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال مریم اورنگزیب،جاوید لطیف ڈاکٹر طارق فضل چودھری امیر مقام سمیت کارکنوں نے ان کا استقبال کیا کارکنوں نے نعرے بازی کی اور اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔مریم نواز کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور بھارہ کہوں کے مقام پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.