مراد علی شاہ نےوفاقی حکومت کو نا اہل قرار دے دیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نا اہل ہے ، یہ اپنا کام نہیں کر سکتی ، میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ وفاقی حکومت ناا ہل ہے۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے نہ کہاہے کہ وفاقی حکومت نا اہل ہے ، یہ اپنا کام نہیں کر سکتی ، میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ وفاقی حکومت ناا ہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئیں دیا ، صرف پیپلزپارٹی ہی ملک کی خدمت کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کے ہسپتال زبر دستی لینا چاہتا ہے ، سندھ کا حق چھینا جارہاہے ، وفاقی حکومت میں دم خم نہیں ہے ،کئی بار کوشش کی کہ حکومت کے ساتھ چلیں، بھٹو نے عوام کو طاقت اور زبان دی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موقع دو ہم پورے پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں اور وفاق میں عوام کی خدمت کرے گی ۔

تبصرے بند ہیں.