اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ مذہبی جماعتوں کے جلسوں کو پی ٹی وی پر دکھایا جانا چاہئے تھا ،معلوم کروں گا مذہبی جماعتوں کے جلسے کیوں نہیں دکھائے گئے ،سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی یلغار نے ہماری ثقافت اور تاریخی ورثہ کو بہت نقصان پہنچا ہے،پی ٹی وی میں انتظامی اور معاشی بد انتظامی ہمیں ورثہ میں ملی۔ بدھ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی وی کے ڈھانچہ میں بڑی تبدلیاں لا رہے ہیں ،خیبرپختونخواہ کے کلچر کے مطابق ٹی وی پروگراموں کو بھی تبدیل کر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ مذہبی اور سماجی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی وی کی نشریات ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے ٹی وی پروگرام نشر ہوں جو فیملی کے ساتھ دیکھے جا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی یلغار نے ہماری ثقافت اور تاریخء ورثہ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ شبلی فرازنے کہاکہ پی ٹی وی میں انتظامی اور معاشی بد انتظامی ہمیں ورثہ میں ملی۔وزیراطلاعا ت نے کہا کہ پی ٹی وی سے خرابیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہاکہ وزرات اطلاعات کے سیکرٹری کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
تبصرے بند ہیں.