مذاکرات کے لئے موجودہ افراد ہی ہمارے حتمی نمائندے ہیں: شاہد اللہ شاہد

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لئے ان کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں شامل موجودہ افراد ہی ہمارے حتمی نمائندے ہیں۔

اسلام آباد: ) تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سہ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کرتی ہے جس میں مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالعزیز اور پروفیسر ابراہیم شامل ہیں۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لئے 5 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دو ارکان کی کمیٹی میں شمولیت سے دستبرادری کے بعد اب یہ کمیٹی 3 رکنی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا آج مشترکہ اجلاس ہونا تھا تاہم حکومتی کمیٹی نے طالبان کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.