مداح مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے میدان میں آ گیا

موہالی: 

سری لنکا سے موہالی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران ایک تماشائی سیدھا دھونی کے پاس پہنچ کر ان کے پاؤں چھونے لگا۔

سری لنکا سے موہالی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران روہت شرما نے ڈبل سنچری اسکور کی مگر وہاں تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بدستور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہی تھے، سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران ایک تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر بھاگتا ہوا فیلڈ میں آیا اور سیدھا دھونی کے پاس پہنچ کر ان کے پائوں چھونے لگا، اگرچہ وکٹ کیپر نے اسے روکنا چاہا مگر اس نے بھی آخر پاؤں چھو ہی لیے، اتنے میں وہاں پر پہنچنے والے سیکیورٹی اہلکار اسے وہاں سے لے گئے۔

تبصرے بند ہیں.