محمد صلاح کے ہمشکل عراقی فٹبالر نے بھی کامیابی کے خواب آنکھوں میں سجالیے

بغداد: 

محمد صلاح کے ہمشکل عراقی فٹبالر حسین علی نے بھی کامیابی کے سنہرے خواب اپنی آنکھوں میں سجالیے۔

سیاہ داڑھی، گھنگریالے بال اور فٹبال شرٹ کی وجہ سے اکثر لوگوں کو حسین پر مصری اسٹار صلاح کا گمان ہوتا ہے۔ بغداد میں اکثر 20 سالہ حسین کو لوگ روک کر آٹو گراف کی فرمائش کرنے لگتے ہیں، وہ خود الزوارا کلب میں اسٹرائیکر ہیں، خود ان کے کوچ عدنان محمد بھی پہلی بار ان سے ملاقات میں دھوکا کھا گئے تھے۔

حسین نے کہاکہ جب پہلے ٹریننگ سیشن میں اپنا تعارف حسین علی کے نام سے کرایا تو میں نے کہا کہ نہیں نہیں تم تو محمد صلاح ہو۔ وہ بھی مصری اسٹار کی طرح بڑا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.