محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا

خرکمر چیک پوسٹ پر حملے کا دوسرا ذمے دار بھی پکڑا گیا، مفرور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے 3 ساتھی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ لوگ پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کے گروپ نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔

تبصرے بند ہیں.