متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت

ابوظہبی (مانیٹر نگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب کی سلامتی امارات کی سلامتی ہے۔ ابو ظبی الریاض کے ساتھ مل کر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی بیخ کنی کی مہم جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق  وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے شہریوں کے خلاف ہونے والے ان دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کی تجدید کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی امارات کی سلامتی کا جزو ہے۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹںے کے لیے متحدہ عرب امارات ہمشیہ ساتھ رہے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے حملوں کا تسلسل حوثی بغاوت سے خطے کو درپیش خطرے کی نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے نئے ثبوت ملتے ہیں کہ یہ ملیشیا خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.