لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مادر پدر آزادی کسی بھی معاشرے کیلئے زہرقاتل ثابت ہوتی ہے ،بحث و مباحثہ مثبت سر گرمی ہے لیکن اپنے دلائل کودوسروںپر مسلط کرنے کیلئے شدت پسندی کی طرز کا عنصر نظر نہیں آنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جوجی چاہتاہے پوسٹ اوراپ لوڈ کر دیتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ اس سے کتنے لوگوں کی دل آزاری ہو سکتی ہے۔ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت رویوںکا اظہارکرنا چاہیے اورمخالفت میں ایک حد کو عبو رنہیں کرنا چاہیے ۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے بے پناہ فوائد بھی ہیںلیکن اس کے ساتھ اتنے ہی نقصان بھی ہیں او ر لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ہمیں تہذیب یافتہ قوموں میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اپنے رویوں سے اس کا اظہارکرنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.