مائی نیم از خان اور میں ایک کٹھ پتلی ہوں، مریم نواز کا عمران خان کو جواب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مائی نیم از خان اور میں ایک کٹھ پتلی ہوں‘۔

دوسری جانب مریم نواز نے عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’لاڈلے کی ضمانت نہیں ہوگی تو اور کس کی ہو گی؟‘۔

دریں اثنا مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر افراد کی سعودی عرب روانگی پر تنقید کے جواب میں  کہا کہ ’کتنا جھوٹ بولو گے ؟ اللہ کو جواب بھی دینا ہے! ’’پوچھ گچھ‘‘ کے لیے عزت سے شاہی جہاز بھیج کر بلایا جاتا ہے ؟ شاباش !

تبصرے بند ہیں.