اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،اجلاس میں تحریک عدم اعتمادکوناکام بنانے کے عزم کااظہار کیاگیا،وزیراعظم نے منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کرلیا،سیاسی کمیٹی نے وزیراعظم کواتحادیوں اورارکان اسمبلی سے رابطوں پربریفنگ دی،وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کورابطے مزیدتیزکرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے عامرکیانی اوربابراعوان کوقانونی کارروائی کی ہدایت کردی، وزیراعظم کااپوزیشن کی تمام جماعتوں کاڈٹ کرمقابلے کااعلان ،عمران خان نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظرآئے گی،یہ چاہے جتنابھی پیسہ لگالیں،ان کامقابلہ کروں گا،یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں،ایساکسی صورت نہیں ہوسکتا،اپوزیشن کے ایسے مطالبات سے ہم مزیدمضبوط ہوں گے،ایسے اقدامات کریں گے مستقبل میں کسی کوہارس ٹریڈنگ کی جرا¿ت نہیں ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.