لیبیا کے وزیر اعظم فائز سراج کااپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان

آئندہ ماہ اکتوبر کے آخرتک وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردارہوجائوں گا،سرکاری ٹی وی پربیان

طرابلس (مانیٹر نگ ڈیسک )لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے اواخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا جب ملک میں جاری مسلح تصادم کے خاتمے کے لیے متحارب گروپوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں ان حریف گروپوں نے اگلے 18ماہ کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے اور ایک نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا تھا۔ فائز السراج کی حکومت میں پچھلے ماہ اس وقت داخلی اختلافات سامنے آئے تھے جب بدعنوانی اور طرابلس سمیت دیگر مغربی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ بن غازی میں قائم سراج انتظامیہ کی مخالف لیکن متوازی حکومت اتوار کو مستعفی ہو گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.