لیاری میں آپریشن:رینجرزسے مقابلہ، گینگسٹرثاقب باکسر ہلاک

کراچی: لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے آپریشن کیا ، اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے رینجرزپرفائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وارکااہم ملزم ثاقب عرف باکسرماراگیا، ملزمان کی فائرنگ سے5افرادزخمی ہوگئے،رینجرزنے متعدد افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،گینگ وارکے ملزم کی ہلاکت پرمشتعل افرادنے لیاری آٹھ چوک پرلاش رکھ کراحتجاج کیا،لیاری کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ٹائر جلائے،گینگ وار کے ملزم کی ہلاکت پر عیسیٰ نگری اورپرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک معطل کرادیا،ایک مزداٹرک کو آگ لگا دی اور متعددکارسواروں سے لوٹ مارکی ۔کھارادر میں جمعے کی صبح فائرنگ کے واقعے کے بعدشام کو رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز کو سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑا ، نیاآباد،آگرہ تاج اوردیگرعلاقوں میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالی تومسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، نیاآبادمیں رینجرزکی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وارکااہم ملزم ثاقب عرف باکسرگولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،ہلاک ہونے والا ملزم ثاقب انٹریشنل باکسر محمودکا بھانجاتھاجس کے باعث اس کی عرفیت باکسرتھی،ملزم ثاقب پر قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کے کئی مقدمات تھے ،ملزم12مقدمات میں جیل میں تھااور حال ہی میں ضمانت پر رہاہوکرآیاتھا،ملزم کی ہلاکت کے بعداہل خانہ نے لیاری کے علاقے آٹھ چوک پرلاش رکھ کرمظاہرہ کیا،انھوں نے الزام لگایاکہ ثاقب گھرکے باہربیٹھاتھاکہ رینجرز اہلکار اسے اٹھاکر لے گئے اور تھوڑی دیر بعداس کی ہلاکت کی اطلاع آگئی ،واقعے کے بعدلیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اورملزمان کی فائرنگ سے آگرہ تاج کالونی کے علاقے تاج مسجد کے قریب40سالہ اکمل زخمی ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.