لوڈ شیڈنگ ،وزارت خزانہ کا پندرہ ارب روپے جاری کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے پندرہ ارب روپے جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے رقم نہیں ملی۔ذرائع نے وزارت خزانہ نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو پندرہ ارب روپے جاری کر دئے ہیں تاکہ پاور پلانٹس کو فرنس ایئل کی فراہمی بہتر کی جا سکے تاہم وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی،حکام نے بتایا کہ اگر پندرہ ارب روپے مل بھی جاتے ہیں تو ان سے لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ صرف پی ایس او کے کچھ بقایا جات ادا ہونگے۔حکام نے بتایا کہ انہوں نے کم از کم ساڑھے بائیس ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس سے دس روز کیلئے پاور پلانٹس کو فرنس آئل فراہم کیا جا سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.