لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

لاہور: 

ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف پنجاب حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ۔ جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 24 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے سنگل بینچ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے 3 روز میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ لواحقین کو فراہم کرنےکا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل تاؤن میں ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی دفتر کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کے دوران جھڑپ میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے

تبصرے بند ہیں.