لاہور: پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا

لاہور پولیس نے قومی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے کا چالان ماڈل ٹاون عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

لاہور: ) گلبرگ پولیس نے عمر اکمل کو جھگڑے کا ذ٘مہ دار قرار دیتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے ٹریفک سگنل توڑنے کے بعد روکنے پر کارسرکار میں مداخلت کی اور ٹریفک وارڈن سے جھگڑا بھی کیا۔عمر اکمل کو یکم فروری کو گلبرگ کے علاقے حسین چوک میں ٹریفک وارڈن ذیشان کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں سارا دن تھانہ گلبرگ میں رکھا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کامران اکمل وکلا کے ساتھ تھانے پہنچ گئے لیکن عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے عمر اکمل کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عمر اکمل کو رات بارہ بجے ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر عامر سلیم کی شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی ملنے پر عمر اکمل نے اپنی بے گناہی پر اصرار کیا۔ دو فروری کو مقامی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عمر اکمل کی ضمانت منظور کر لی۔ تھانہ گلبرگ کی طرف سے چالان عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد کرکٹر عمر اکمل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.