لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کل کو ہوں گے ،صدر کیلئے علی احسن رانا اور جمیل اختر بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا

5400 سے زائد ووٹر زاپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ،شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ‘ چیف الیکشن کمیشن پیرزادہ مامون الرشید

لاہور( این این آئی)لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن کمیشن پیرزادہ مامون الرشید نے کہا ہے کہ کل( ہفتہ) کو حکومتی ایس او پیز کے تحت انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا ،لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں5400سے زائد ووٹرز اپنے رائے حق دہی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تاہم اب 12 ستمبرکو لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کا انعقاد ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انتخابات میں ضیا حیدر رضوی اور عائشہ افتخار قاضی گروپ کے امیدوار علی احسن رانا اور ڈیموکریٹک اور نعیم شاہ گروپ کی طرف سے جمیل اختر بیگ میں صدر کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔علی احسن رانا پہلے بھی لاہور ٹیکس بار میں جنرل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ڈیموکریٹک گروپ کی طرف سے جمیل اختر بیگ صدر، گلباز قیصرنائب صدر ،رانا کاشف ولایتجنرل سیکرٹری ،شاذب ریاض فنانس سیکرٹری اور مقدم منشا سکھیرا جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار جبکہ ضیا حیدر رضوی کے گروپ کی جانب سے علی احسن رانا صدر،سید فہیم ہاشمی نائب صدر ،ایم آصف رانا جنرل سیکرٹری ، قدیر آصف فنانس سیکرٹری اور احسان سلیم جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ہوںگے ۔

تبصرے بند ہیں.