لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) اندرون شہر لاہور میں ٹیکسالی گیٹ میں ہمسایوں کی دیوار چھت پر آ گر نے سے میاں بیوی اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ جا ں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی، 3 بچے اور گھر مہمان آئی خاتون جاں بحق، 4افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ جاوید، 45 سالہ روبینہ، 16 سالہ آمنہ، 6 سالہ ضیغم، 4 سالہ حسن اور 2 سالہ شجاعت کے نام سے ہوئی۔ 4 زخمی افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔لواحقین اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے حادثہ پیش آیا، کوئی سرکاری عہدیدار یا سیاستدان موقع پر نہ پہنچا۔ حکومت اندرون شہر میں بوسیدہ مکان گرا کر نئے گھر تعمیر کروائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مکان گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور ڈویڑن سے رپورٹ طلب کرلی۔
تبصرے بند ہیں.