لاہور: مال روڈ پر رکشہ کے داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ

ٹریفک مسائل کے حل کیلئے مال روڈ پر رکشہ کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، عملدرآمد آئندہ ماہ سے ہوگا۔کمشنر اور دیگر حکام کے مابین اجلاس میں مال روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر مال روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صبح 7 سے شام 7 مال روڈ پر رکشے داخل نہیں ہو سکیں گے۔اگلے ماہ اس فیصلے پر عملدر آمد ہو گا، سیف سٹی اتھارٹی کی ریسرچ میں سب سے زیاہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی رکشے کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.