لاہور: حساس اداروں کا پنجاب یونیورسٹی ہوسٹل پر چھاپہ، القاعدہ کا غیر ملکی کمانڈر گرفتار

لاہور: حساس اداروں نے پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹل پر چھاپہ مار کے القاعدہ کے غیر ملکی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر فدائی مشن کی قیادت کے لئے لاہور آیا تھا اور اس نے ایک مذہبی جماعت کی ذیلی تنظیم سے تعلق رکھنے والے طلبا کے یہاں پناہ لے رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا القاعدہ کا کمانڈر اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی کمانڈ کرچکا ہے اور اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.