لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچہ جاں بحق ، پنجاب میں تعداد 148 ہوگئی

لاہور: خسرہ کے مرض میں مبتلا ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے بھر میں خسرے سے ہلاکتوں کی کل تعداد 148 ہو گئ۔ جناح اسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 3 سالہ ابوبکر جاں بحق ہو گیا،محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد میں واضع کمی ہونا شروع ہو گئی ہے،محکمہ صحت کے اعداو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے 48 نئے مریض لائے گئے جن میں سے 14 لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد 16 ہزار 795 ہو چکی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 ہزار 35 بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں رواں سال اب تک کل 148 بچے خسرے کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہے۔

تبصرے بند ہیں.