لاہور:حلقہ پی پی 266 میں ری پولنگ کرانے پر جواب طلب
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی دو سو چھیاسٹھ میں دوبارہ پولنگ کروانے سے متعلق دائر درخواست پر سولہ جون کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار شفیق احمد کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار غلام حیدر تھن کو سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا لیکن عام انتخابات کے روز ان کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل تھا جس کے باعث انہیں سات ہزار ووٹ ملے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اس عمل سے ووٹرز کا حق مجروح ہوا ہے لہذا پی پی دو سو چھیاسٹھ میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت سولہ جون تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.