لاہوراورگردو نواح میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اورگردونواح میں شام پانچ بج کر 20منٹ پر جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 10کلومیٹر اور اس کا مرکز ننکانہ صاحب سے 30میل شمال میں تھا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت چنیوٹ،ملتان، قصور،خانیوال پاکپتن اورحافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکےسے متاثرہ شہروں میں کوٹ رادھا کشن، پھول نگر، ننکانہ صاحب بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.