لاہوراورسیالکوٹ ایرپورٹس سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے قبضے سے4 کلوہیروئن برآمد

لاہورسے قطر جانے والے مسافر سے 3 کلوہیروئن اور سیالکوٹ سے شارجہ جانےوالے مسافر سےایک کلو ہیروئن برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا جنرل سروس اٹینڈنٹ محمد ناصر اپنے جوتوں میں ہیروئن ڈال کرقطر جانے والے مسافر مسعود کے پاس کئی بارگیا،اے این ایف نے شک کی بنیاد پر اسے روک کر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے جوتوں سے ہیروئن برآمد ہوئی ، حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے بھی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے اے این ایف حکام نے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.