کراچی: کراچی کی لانڈھی جیل سے پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت آج کراچی کی لانڈھی جیل سے پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، رہا ہونے والے کل واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوں گے، رہا ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.