لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی

لاس اینجلس: امریکہ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں ایل اے لیکرز کی ٹیم نے ممفس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ امریکہ میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، لاس اینجلس کی ٹیم کو فائنل پیریڈ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سٹار کھلا ڑیوں کوب برائنٹ اور پائو گوسال نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پوائنٹس بنائے اور برتری حاصل کی۔ لاس اینجلس نے میزبان میمفیز کو بانوے کے مقابلے میں چھیانوے پوائنٹس سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے کوبے برائنٹ نے سب سے زیادہ اکیس پوائنٹس سکور کیے ۔

تبصرے بند ہیں.