لاہور: ملک بھرمیں پیرکوبھی شدیدگرمی کی لہرجاری رہی ، لولگنے سے پنجاب میں 14اورسندھ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا سیکڑوں افراد بے ہوش ہوگئے۔ادھربڑے شہروں میں 14 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی، متعدد علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی۔ بجلی کی طلب 17770 میگا واٹ اور پیداوار 10390 میگا واٹ ہونے کے باعث 7380 میگا واٹ کمی رہی۔ بچیکی کے نواحی گائوں کوٹ فاضل میں 70 سالہ بھکاری گرمی سے دم توڑ گیا۔آئی این پی کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں50 سالہ شیماسودا سلف خریدنے نکلی اورراستے میں دم توڑ گئی ۔حویلی روڑ پرمظاہرین نے 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ملتان میں بجلی کی بندش کادورانیہ 12 سے 16 گھنٹے کر دیا گیا۔آل پارٹیز ورکرز الائنس اورہول سیل کیمسٹ کونسل نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے مظاہرہ کیا۔وہاڑی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ہارون آباد میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ پا کپتن اور گردو نوا ح میں بجلی کی بندش 20 گھنٹوں سے بڑھ گئی ۔گر می سے کئی مزدوربیہوش ہوگئے، شہر یوں نے بد تر ین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
تبصرے بند ہیں.